عراقی فیملی کو بلیک میل کرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار

Sep 21, 2025 | 18:46:PM
عراقی فیملی کو بلیک میل کرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عراقی فیملی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا ہے، کارروائی عراقی سفارتخانے کی شکایت پر کی گئی۔

پشاور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی NCCIA نے بڑی کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران ملزم مصطفی خان کو پاک افغان بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم نے عراقی فیملی کے سوشل میڈیا و واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کے پرسنل ڈیٹا حاصل کیا،  تاوان نہ دینے پر قتل اور ذاتی ڈیٹا پبلک کرنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔

ملزم نے ایک کمسن بچی کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر حساس ڈیٹا شیئر کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

عراقی سفارت خانے کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، پشاور کے رہائشی ملزم مصطفیٰ خان پاک افغان بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے