سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی 7 خوارج کو جہنم واصل کردیا، ہلاک دہشتگردوں میں2 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا،اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد موجود ہیں،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج ہلاک ہوئے جن میں 3 افغان نیشنل اور 2 خودکش بمبار شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا،افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
آئی ایس پی آر نے مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی بھارتی سرپرست خوارج کا خاتمہ کیا جا سکتے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی :میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس،رپورٹ طلب