یو ٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرا دیئے

Sep 21, 2025 | 10:43:AM
یو ٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے متعدد ٹولز شارٹس میں متعارف کرادیے، جس کا مقصد ویڈیو بنانے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ مذکورہ ٹولز یوٹیوب شارٹس کے لیے بنائے گئے ہیں اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے جدید ویو 3 ماڈل پر کام کرتے ہیں جو صارفین کو کم وقت میں بہتر ویڈیوز بنانے میں مدد دیں گے۔

یوٹیوب نے گوگل ڈیپ مائنڈ کے ساتھ مل کر ویو 3 فاسٹ نامی ٹول متعارف کرایا ہے، یہ ٹول مفت ہے اور اس سے صارفین اپنے فون پر صرف ایک خیال سے معیاری ویڈیوز بنا سکتے ہیں، جن میں اب پہلی بار آواز بھی شامل ہوگی۔

مذکورہ فیچر فی الحال امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا گیا اور جلد دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

اس کے علاوہ، یوٹیوب شارٹس پر ویو 3 کے نئے فیچرز جلد متعارف ہوں گے، جن کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو حرکت دے سکیں گے

 جیسا کہ کسی ویڈیو سے ڈانس کی حرکت کو تصویر پر منتقل کیا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت ویڈیوز کا سٹائل بدلنا بھی ممکن ہوگا، اس کے علاوہ صارفین سادہ متن کے ذریعے ویڈیو میں اشیا جیسے کردار، پرپس یا اثرات شامل کر سکیں گے۔

 ایک اور فیچر ’ایڈٹ ود اے آئی‘ بھی متعارف کرایا جائے گا جو کہ ویڈیو ایڈیٹنگ کو آسان بنائے گا۔

 یہ آپ کے کیمرہ رول سے بہترین کلپس خود بخود چنتا ہے، ان میں موسیقی، ٹرانزیشنز اور انگریزی یا ہندی میں وائس اوور شامل کرتا ہے، جو ویڈیو کے مناظر کے مطابق ردعمل دیتا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو ایک تیار شدہ ویڈیو کا پہلا ڈرافٹ دیتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی سے مزید بہتر کر سکتے ہیں۔

 یہ فیچر اب آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد یوٹیوب شارٹس اور یوٹیوب کریٹ ایپ پر کچھ ممالک میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیوب نے ’اسپیچ ٹو سانگ‘ نامی ٹول بھی متعارف کرایا ہے جو ویڈیوز کی گفتگو کو دلکش گانوں میں بدلتا ہے۔