کوٹ مومن؛ ٹائر پھٹنے سے بس حادثے کا شکار،4 مسافر جاں بحق

Sep 21, 2023 | 19:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موٹروے ایم ٹو پر کوٹ مومن کے نزدیک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر کوٹ مومن کے نزدیک راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، ابتدائی تحقیق کے مطابق ٹائر پھٹنے کی وجہ بس کو حادثہ پیش آیا ،اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سر گرمیاں شروع کر دیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں 4 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں ، سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم موقع پر موجود ہیں، ترجمان کاکہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں زخمی 5 افرادکو موٹروے پولیس نے ابتدائی طبی کے بعد ہسپتال بھجوادیا ۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان