ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

Sep 21, 2023 | 19:44:PM
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال) گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں ایک سنار کی دوکان پر جاری حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن کی شناخت سہیل اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور،مشہور ریسٹورنٹ چرسی تکہ کا مالک گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی و غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی جو بغیر اتھارٹی اور لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا کاروبار چلا رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔