نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال کی طالبات کے وظیفہ میں اضافہ 

Sep 21, 2022 | 17:13:PM
 لاہور جنرل ہسپتال,Stipend, ایل جی ایچ ,نرسنگ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال کی طالبات کے ماہانہ وظیفہ (Stipend)میں اضافہ کر دیا گیا۔ اس ضمن میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ BSCنرس طالبہ کو31,470روپے کی بجائے 46,170روپے ملیں گے جبکہ مڈ وائفری نرس سٹوڈنٹ کا بیس ہزار دس روپے سے بڑھا کر 29,170ہو گیا ہے۔

اضافہ شدہ الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2022سے ہوگا۔پرنسپل نرسنگ کالج ایل جی ایچ رمضان بی بی کا کہنا تھا کہ ستمبر کے وظیفہ میں جولائی اور اگست کے بقایا جات شامل کر دئیے گئے۔ اضافے کا اعلان سنتے ہی نرسنگ طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کو دعائیں دیں۔ 


 پروفیسر الفرید ظفر نے نرسز طالبات پر زور دیا کہ وہ مزید یکسوئی اور پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کریں تاکہ وہ مستقبل میں نرسنگ کے شعبے کیلئے اپنی خدمات احسن انداز میں سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نرسنگ کے شعبہ کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے لہذا نرسز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ان کی بہتر نگہداشت کر کے دعائیں سمیٹیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم و دیگر انتظامی ڈاکٹرز موجو د تھے۔