توہین عدالت کیس میں عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائیگی: سرکلر جاری

Sep 21, 2022 | 10:51:AM
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت پیشی اور فرد جرم عائد سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سےجان کیری کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چینلجز پر تبادلہ خیال

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق لارجر بنچ کل 22 ستمبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے۔

سرکلر کے مطابق اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہو گی، تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی۔

 ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہوگی۔ کمرہ عدالت میں آنے والوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔ کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے۔