تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ، تین افراد جھلس گئے

Sep 21, 2022 | 10:39:AM
تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ، تین افراد جھلس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزاب گردی کے ایک افسوس ناک واقعہ میں غریب مزدور اس کی بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے تینوں افراد بری طرح جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی قدم کسی سابقہ خاندانی رنجش پر اٹھایا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی خلیل، اس کی بیوی سونیا اور ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی مسکان پر ملزم عمر آکاش نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیزاب پھینکا جس سے خلیل اس کی بیوی اور بیٹی شدید جھلس گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کسی پرانی خاندانی رنجش کا بدلہ لینے کے لیے عمر آکاش نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کا آغاز کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت کے احاطے میں پیشی پر آیا قیدی قتل