جیل سے رہا ہوئے راج کندرا ، دو مہینے بعد کیسی حالت میں آئے نظر ؟ دیکھئے تصاویر

Sep 21, 2021 | 20:10:PM
جیل سے رہا ہوئے راج کندرا ، دو مہینے بعد کیسی حالت میں آئے نظر ؟ دیکھئے تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا  کو پیر کو ممبئی کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے ضمانت دے دی۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس بی بھاجی پالے نے راج کندرا کی ضمانت کی درخواست  کو 50,000 روپئے کے مچلکے پر منظور کرلیا، جس کے بعد ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں عدالتی حراست میں بند 46 سالہ راج کندرا اب جیل سے باہرہیں۔
تفصیلات کےمطابق جیل سے باہر آتے وقت راج کندرا سفید ٹی شرٹ اور ڈینم میں نظر آئے ۔ اس دوران را کندرا نے پیشانی پر ایک بڑا سا ٹیکہ بھی لگا رکھا تھا ۔ جیسے ہی وہ جیل باہر آئے میڈیا نے انہیں گھیر لیا ۔

راج کندر کے معاون اور شریک ملزم ریان تھورپے، جنہیں 19 جولائی کو راج کندرا کے ساتھ ہی گرفتار کیا گیا تھا کو بھی عدالت نے مبینہ طور پر فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے سے متعلق معاملے میں ضمانت دے دی تھی۔  راج کندرا کو ممبئی پولیس کی رائم برانچ نے تعزیرات ہند، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی غیر واضح نمائندگی (ممانعت) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:شوہر کی رہائی کے بعد شلپاشیٹھی بھی میدان میں آگئیں