جنسی تعلق۔۔ شہزادہ اینڈریو کو سرکاری نوٹس باضابطہ موصول

Sep 21, 2021 | 18:08:PM
 برطانیہ، ملکہ، شہزادہ، اینڈریو
کیپشن: شہزادہ اینڈریو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون نے دعوی دائر کیا ہےکہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو  نے اسے جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ شہزادہ اینڈریو کو سرکاری طور پر  مقدمے کے حوالے سے نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ 

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف عدالتی دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔امریکی خاتون ورجینیا جوفرے کے وکلاء کے مطابق انہوں نے شہزادہ اینڈریو کے وکیل کو دیوانی مقدمے کا نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ ای میل کے ذریعے بھیجا گیا دعوی پیر کی صبح موصول ہو چکا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس نوٹس کا جواب دینے کے لے 61 سالہ شہزادے کے پاس 21 دن کا وقت ہے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف غائبانہ طور پر فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ ورجینیا جوفرے نے گذشتہ ماہ 9 اگست کو یہ دعوی دائر کیا تھا۔ اس کا مقصد زر تلافی کا حصول ہے۔ جوفرے نے شہزادہ اینڈریو پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے لندن میں ایک گھر میں جوفرے کو اس وقت جنسی تعلق پر مجبور کیا جب وہ قانونی طور پر کم عمر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کیلئے چونکا دینے والی خبر