ہٹ دھرم بھارت اپنوں کا بھی دشمن۔سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کا اجازت نہ دی

Sep 21, 2021 | 18:05:PM
کیرتن۔جلوس۔بھارت۔اجازت
کیپشن: کرتار پور۔بابا گورو نانک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
دربار صاحب کرتار پور میں بابا گورو نانک کی برسی کے دوسرے روز بھی اندرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد جاری رہی،اس مرتبہ پہلی بار نگر کیرتن جلوس کےلئے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لاﺅڈ اسپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
صدر پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کے مطابق پہر نگر کیرتن بس میں پالکی رکھ کر یاتری جلوس کی شکل میں زیرو پوائنٹ بارڈر ٹرمینل تک جائیں گے، جہاں سرحد پار بھارتی یاتری بھی ڈیرہ بابا نانک سے نگر کیرتن جلوس کی رسومات میں شرکت کر سکیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔شوہر کی رہائی کے بعد شلپاشیٹھی بھی میدان میں آگئیں