سوڈان۔چندباغی فوجی افسروں کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش 

Sep 21, 2021 | 17:53:PM
کوشش۔ناکام۔باغی فوجی گرفتار
کیپشن: سوڈان میں فہجی افسروں کی بغاوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مشرقی سوڈان میں گذشتہ چند دنوں سے پائی جانے والی کشیدگی کے بعد فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو علی الصباح آرمڈ کور کے چند افسروں نے ملکی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، لیکن اس پر جلد قابو پاتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
فوجی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ جنرل عبدالباقی بکراوی کی قیادت میں کم سے کم بیس فوجی افسروں کے جتھے نے سوڈانی فوج کی آرمڈ کور کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔انہی ذرائع کے بقول آرمڈ کور کے بعض دستوں سے باغیوں کا کنڑول چھڑوانے کے لئے اب بھی سکیورٹی فورسز کارروائی کر رہی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔شوہر کی رہائی کے بعد شلپاشیٹھی بھی میدان میں آگئیں