برازیلی فٹبالر کا دل بیوی کی بھانجی پر آگیا۔۔پھر کیا انوکھا کام کیا 

Sep 21, 2021 | 00:50:AM
برازیلی فٹبالر، ہلک، بیوی، کمیلا اینجیلو
کیپشن: برازیلی فٹبالر ہلک اور اسکی بیوی کمیلا اینجیلو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)محبت اندھی ہوتی ہے اور  بیچارہ دل کسی وقت کسی پربھی آسکتا ہے۔ اسی طرح برازیل کےفٹ بالر ہلک کا دل اپنی ہی بیوی کی بھانجی پر کچھ ایسا آیا کہ اپنے 12 سال کے رشتے کو قربان کرکے انہوں نے اس سے شادی کرلی ۔ اب ان دونوں کا بچہ بھی جلد دنیا میں آنے والا ہے ۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق برازیل کے فٹ بالر ہلک نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے معاشقہ کے بارے میں معلومات دی ہیں ۔ فٹ بالر ہلک کا دل اپنی بیوی کی 35 سال کی بھانجی کی خوبصورتی پر آگیا تھا ۔ کیمیلا اینجیلو نام کی انکی موجودہ پارٹنر انکی سابق اہلیہ کی بھانجی ہیں ۔ سیدھے الفاظ میں کیمیلا ہلک کی بھی بھانجی ہیں ۔ اس کے باوجود ہلک اور کیمیلا نے اپنے تعلقات  کو آگے بڑھایا ۔رپورٹ کےمطابق اب کیمیلا فٹ بالر ہلک کے چوتھے بچے کو جنم دینے جارہی ہیں ۔ دی سن اخبار کی رپورٹ کے مطابق2019 سے ہی کیمیلا اور ہلک کے تعلقات تھے اور  گزشتہ سال ہلک نے اپنی سابقہ اہلیہ ایران اینجیلو سے طلاق لے کر  مارچ 2020 میں  کیمیلا سے شادی کی تھی ۔2019 کے آخر میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی بھانجی کے ساتھ تعلقات میں ہیں ۔ انہوں نے اپنے والدین اور کیمیلا کے بھائی کے سامنے اس رشتے کا اظہار کیا تھا ۔ہلک کی سابق اہلیہ نے اس رشتے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہلک نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا صدمہ دیا ہے ۔جبکہ ہلک نے رشتے کے ٹوٹنے کیلئے اپنی بیوی کو ذمہ د ار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی تھی ۔
 برازیلی فٹبالر کے اس عجیب و غریب پیارکے حوالے سےان پر کافی تنقید ہوئی ۔  ہلک جس بے فکری سے  چوتھی مرتبہ والد بننے کی خبر مداحوں کو دے رہیں، اس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ ہلک کے پہلی بیوی سے تین بچے بھی ہیں اور اب وہ چوتھے بچے کے والد بننے جارہے ہیں ۔ہلک اپنی خوشی کا اظہار الٹراساونڈ اسکین دکھا کر کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سستے جہاز میں فحش حرکات ۔۔مسافر ویڈیو بناتے رہے۔۔و ائرل بھی ہوگئی