کچے کے علاقے میں آپریشن،6درجن خطرناک ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار

Oct 21, 2025 | 23:14:PM
کچے کے علاقے میں آپریشن،6درجن خطرناک ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شکارپور میں کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔  70 سے زائد خطرناک ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی ہتھیاروں سمیت حوالگی کی مرکزی تقریب کل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  70 سے زائد انعام یافتہ اور خطرناک ڈاکو، جن کا تعلق بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز سے ہے،ڈاکو اپنے جدید اسلحے سمیت سرینڈر  کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ 

  تیغانی گینگ کے سربراہ، بدنام زمانہ ایک کروڑ روپے انعام یافتہ ڈاکو بیلو تیغانی کے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پیش ہونے کا قوی امکان ہے۔یہ پیش رفت شکارپور میں جاری کچے کے آپریشن کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ڈاکوؤں کے سرینڈر کی مرکزی تقریب کل شکارپور پولیس ہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کی شرکت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک