پنجاب بھر میں سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے  ماسک پہننا لازمی قرار

Oct 21, 2025 | 20:48:PM
پنجاب بھر میں سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے  ماسک پہننا لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل خان ) پنجاب بھر میں سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے  ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کے 20 ہزار سے زائد صفائی ورکرز میں ماسک کی تقسیم جاری ہے ،سی ای او بابر صاحب دین نے سینئر افسران کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،ہر صفائی ورکر ڈیوٹی کے دوران ماسک پہننا یقینی بنائے،ٹریفک کے دھویں میں کام کرنے والے ورکرز کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا

سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صفائی ورکرز کی صحت و فلاح کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،ہمارے ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں،ان کی صحت و سلامتی ہمیں عزیز ہے۔