غیرقانونی بھرتیاں،پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزم فرد جرم کیلئے طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کے شریک ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لئے۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسیکیوشن کے مطابق چودھری پرویز الہٰی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔