سرکاری افسروں کیلئے بڑی خوشخبری

Oct 21, 2022 | 17:18:PM
سرکاری افسروں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: سرکاری افسران
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)افسروں کو زیادہ کام کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے3 اضافی تنخواہیں دینے کی منظور ی دیدی ۔

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں تعینات ساڑھے 500 سے زائد افسران و ملازمین کی تعداد ہے جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوے تین اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دی ۔

دستاویزات کے مطابق تنخواہوں کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ،ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات افسران کو تین بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ایوان وزیر اعلی میں نئے تعینات ہونے 17 دیگر محکموں سے آئے افسران کے لئے بھی اضافی تنخواہیں منظور کی گئیں۔دستاویزات کے مطابق ان افسران کو بھی خصوصی طور پر اس میں عمل میں شامل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ کے افسران کو زیادہ کام کرنے پر تین اضافی تنخواہیں دیں کیونکہ افسران دن رات کام کرتے ہیں جس پر انہیں تین تنخواہیں دی جارہی ہیں ۔