خیبر پختونخوا میں تربیت یافتہ گدھوں کا سمگلر گروہ گرفتار

Oct 21, 2022 | 16:32:PM
خیبر پختونخوا میں تربیت یافتہ گدھوں کا سمگلر گروہ گرفتار
کیپشن: گدھے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چترال کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے علاقے دروش میں لکڑی کی اسمگلنگ کے الزام میں 6 تربیت یافتہ گدھوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) دروش نے لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لکڑی لے جانے والے گدھوں کے گروہ کو حراست میں لے لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گدھوں کو بغیر کسی انسانی رہنمائی کے اپنے طور پر لکڑی سمگل کرنے کی تربیت دی گئی۔اس وجہ سے نہ صرف سر سبز علاقوں میں جنگلات کی کٹائی ہورہی تھی بلکہ محکمہ جنگلات کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔