ہری پورضمنی الیکشن؛دھمکی آمیز گفتگو پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، مرتضیٰ جاوید عباسی اور بابرنواز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18ضمنی الیکشن کے حوالے سے ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی دھمکی آمیز گفتگو پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہری پور نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور امیدوار بابر نواز کو طلب کرلیا۔مرتضیٰ جاوید عباسی اور بابر نواز کو کل طلب کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے جلسہ میں انتخابی عملہ کو دھمکیاں دی تھیں۔
دوسری الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان بازی کے معاملے پر حذیفہ رحمان کوبھی کل طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی, سرکاری ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کارجاری