بحرین کے بعد دنیا کی بڑی ٹیم ’’سپر اوور‘‘ میں بغیر کوئی رن بنائے آل آئوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کرکٹ کے میدان میں ایک اور بڑا دھماکہ! بحرین کے بعد بھارت بھی سپر اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گیا،بھارتی ٹیم کا یہ انوکھا کارنامہ آج بنگلادیش کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
میچ کے اختتام تک بھارتی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سکور برابر کرنے میں تو کامیاب رہی، مگر فیصلہ کن مرحلے یعنی سپر اوور میں بھارتی بیٹنگ لائن مکمل طور پر بکھر گئی۔
بنگلادیشی بائولرز نے صرف چند گیندوں میں دونوں وکٹیں اُڑا دیں اور بھارت کا اسکور0-2 پر ہی سمٹ گیا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سپر اوور میں دو وکٹیں گرنے پر اننگز فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بحرین نے بھی ملائیشیا T20I ٹرائی سیریز میں ہانگ کانگ کے خلاف بالکل یہی انجام دیکھا تھا، جب وہ سپر اوور میں ایک رن تک نہ بنا سکے اور تین گیندوں میں دونوں کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔
ہانگ کانگ نے آسانی سے ایک رن بنا کر میچ جیت لیا تھا،یہ دونوں واقعات اس لیے بھی غیر معمولی ہیں کہ 2009 سے سپر اوور کا قانون نافذ ہونے کے بعد پہلی بار کسی ٹیم نے صفر رن پر سپر اوور ختم کیا اور اب صرف چند دنوں میں دو ٹیمیں اسی شرمندگی کا شکار ہو چکی ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ حال ہی میں بھارت کے مقامی ٹورنامنٹ مہاراجہ T20 ٹرافی 2024 میں ایک میچ تین سپر اوورز تک گیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی، مگر موجودہ واقعات نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ دباؤ کے لمحات میں بیٹنگ لائنز اتنی تیزی سے کیوں بیٹھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیش نے ایشیا اوشیانا کپ کیلئے وقت مانگ لیا