جدید جنگی طیارے ’’تیجس‘‘ کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی

Nov 21, 2025 | 18:42:PM
جدید جنگی طیارے ’’تیجس‘‘ کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )بدلتی اسپیسی فکیشنز، ٹیکنالوجی گیپس اور غیر واضح ڈیزائن نےبھارتی جنگی طیارے’’ تیجس‘‘ کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا ہے۔
 بھارتی جنگی طیارے ’’تیجس‘‘ طیارے کی تیاری کے دوران ہال کی پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے،’’ تیجس‘‘ طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔

’’تیجس‘‘ طیارے میں دیسی انجن ناکام، جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں ہیں، تھرسٹ، اسمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے،کم اسپیڈ پر استحکام کے مسائل ،پائلٹ ان پٹ اور آٹو پائلٹ میں تضاد بھی’’ تیجس‘‘ تیاری کے ابتدائی مراحل میں سامنے آئے۔

بھارتی فضائیہ ’’تیجس‘‘ طیارے کی کارکردگی، رینج اورمنٹیننس پر مستقل عدم اطمینان ظاہر کیا، سیاسی دباؤ کے باعث تیجس طیارے کو شو پیس بنا دیا گیا، تکنیکی خامیاں چھپائی گئیں اور نتیجہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا۔

نامکمل سافٹ ویئر، ہائیڈرالک مسائل اور ریڈار اپگریڈز کے بغیر طیارہ بین الاقوامی شو میں بھیجا گیا، دبئی میں تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے لیکج  کے باوجود طیارہ اُڑانا ناقص منٹیننس، کمزور انسپیکشن اور سسمیٹک فیصلوں کی بڑی غلطی ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل اجلاس : بنگلہ دیش نے ایشیا اوشیانا کپ کیلئے وقت مانگ لیا