این سی سی آئی اے کی کارروائی ،جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار

Nov 21, 2025 | 15:24:PM
این سی سی آئی اے کی کارروائی ،جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے  کا رروائی کے دوران جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار کر لیا۔

ملزمان NADRA-linked MBVS(ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیق کا نظام) استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔

ملزمان نےشہری شبیراحسین کے UBL اکاؤنٹ سے بھی 4 لاکھ 22 ہزار 500 روپے نکلوائے  تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں  محمد عثمان، نیئر عباس اور محمد ریاض شامل ہیں۔
چھاپے میں BVS ڈیوائسز، ڈیجیٹل میڈیا اور مشتبہ ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری