ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت

Nov 21, 2025 | 10:54:AM
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

لارجر بینچ نے حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلی ہیں اور وفاق کو 3 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے وضاحت مانگی ہے کہ عدالتی معاونت کیوں نہیں کی گئی۔

لارجر بینچ نے یہ احکامات ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے۔

سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کی چھٹی!اپوزیشن اتحاد کے نئے سربراہ کون؟

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد کیس کو مزید کارروائی کے لیے 3 دسمبر تک ملتوی کردیا۔