محمود خان اچکزئی کی چھٹی! اپوزیشن اتحاد کے نئے سربراہ کا نام سامنے آگیا

Nov 21, 2025 | 10:45:AM
محمود خان اچکزئی کی چھٹی! اپوزیشن اتحاد کے نئے سربراہ کا نام سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے محمود خان اچکزئی کو ہٹانے اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا نیا قائد بنانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کے بعد انہیں تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط ارسال کیا ہے۔

عامر ڈوگر نے اس حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد اس خط کا جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام حتمی ہے اور ہم اس پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لگتا ہے موت قریب ہے! مرنے سے پہلے کی اہم نشانیاں؟