بنوں:امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کا حملہ، 7افراد جاں بحق

Nov 21, 2025 | 10:17:AM
بنوں:امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کا حملہ، 7افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نےامن کمیٹی کےدفتر پر رات کے وقت حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لگتا ہے موت قریب ہے! مرنے سے پہلے کی اہم نشانیاں جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں