برازیل: کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی

Nov 21, 2025 | 00:04:AM
برازیل: کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث  بیلیم میں آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

دارالحکومت برازیلیا سے خبر ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا اور بیلیم میں منعقدہ کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

برازیل کے وزیر سیاحت کے مطابق کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پویلین ایریا میں مختلف ممالک اور تنظیموں کے سٹال لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز میں بڑااپ سیٹ،زمبابوے نے سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دیدی

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: