ہول سیل مارکیٹ میں چاول فی من ایک ہزار روپے مہنگے

Nov 21, 2023 | 21:18:PM
ہول سیل مارکیٹ میں چاول فی من ایک ہزار روپے مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آذربائیجان سے پابندی ختم ہونے کا اثر یا  کچھ اور ملتان ہول سیل مارکیٹ میں چاول مزید مہنگا ہو گیا ۔

ملتان غلہ منڈی میں چاول ایک ہزار روپے فی من مہنگے ہوگئے،سیلہ کائنات چاول 9 ہزار روپے من سے مہنگا ہو کر 10 ہزار روپے فی من ہو گیا،کچا کائنات چاول 9 ہزار 800 روپے فی من فروخت ہونے لگا ، آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث فیکٹریوں نے پروڈکشن بند کر دی ہے ، سموگ کے باعث چاول کی کوالٹی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے چاول کے ریٹ میں تیزی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی نہ ہونے پر نوجوان والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا