موسم کیسا رہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Nov 21, 2023 | 19:54:PM
موسم کیسا رہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت   ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی  علاقوں  میں  سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز   اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، چارسدہ اور پشاور میں  دھندچھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ   مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود  /موسم سرد اور خشک رہے گا ، تاہم صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ شمالی اضلاع  میں موسم سرد رہے گا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا، جبکہ سندھ کے بالائی  اضلاع میں   ہلکی دھند اور چند اضلاع  میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کو بدترین رگڑا, برطانوی پاؤنڈ نے دیگر کرنسیاں کو پیچھے چھوڑدیا

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔