خاورمانیکا کے بشریٰ بی بی پر الزامات،عمران خان کا موقف بھی سامنے آگیا

پارٹی چیئرمین نے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ قرار دیا ہے:وکیل شیر افضل مروت

Nov 21, 2023 | 15:30:PM
خاورمانیکا کے بشریٰ بی بی پر الزامات،عمران خان کا موقف بھی سامنے آگیا
کیپشن: file
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خاورمانیکا کے بشریٰ بی بی پر الزامات،عمران خان کا موقف بھی سامنے آگیا،پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت  نے کہا ہےکہ پارٹی چیئرمین نے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ قرار دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے جلسےجلوس اور کارنر میٹنگز فوری طورپرشروع کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا اور پارٹی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی، اگر جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

 ضرورپڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا، پیری مریدی کی آڑ میں میرا گھر برباد کردیا، خاور مانیکا
اس موقع شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا خاور مانیکا کابیان جھوٹ ہے۔ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جارہا ہے، تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کےگھریلو معاملات پربلاجواز مداخلت کی جارہی ہے۔