نوجوان کی 12 فٹ لمبے اور 40 کلو سے زائد وزنی سانپ پکڑنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

Nov 21, 2023 | 15:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدتنویرنقوی) کھاریاں میں نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 فٹ لمبا اور 40 کلو سے زائد وزنی خطرناک ازدھا پکڑ لیا جسے دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ اکٹھے ہوگئے۔

کھاریاں کے نواحی علاقہ میڑھ میں مہربان نامی  بہادر نوجوان نے 12 فٹ لمبا اور 40 کلو وزنی اژڈھا پکڑ لیا، اس خطر ناک اژدھے کو دیکھنے کیلئے علاقہ بھر سے لوگ اکٹھے ہو گئے، نوجوان نے جانور چراتے ہوئے اژدھا دیکھا اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

بعد ازاں نوجوان کی جانب سے اژدھے کو پبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا، لوگوں نے نوجوان مہربان کی بہادری کو خوب سراہا اور اس کی جواں مردی پر داد بھی دی، نوجوان کے اس بہادری کے واقع کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔