آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کو بڑی سزا سنا دی

Nov 21, 2021 | 16:54:PM
شاہین شاہ آفریدی جرمانہ عائد
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شاہین شاہ آفریدی پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کا تیز ترین گیند کرانے کا عالمی ریکارڈ ۔۔حقیقت کیا نکلی ۔۔؟؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے گیندپکڑ کر اسے بنگلہ دیشی بلے باز عفیف کی جانب پھینکا تھا ، جرمانہ کرنے کے ساتھ شاہین آفریدی کے ڈسلپنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے گیند مارنے پر بنگلہ دیشی کھلاڑی سے معافی مانگ لی