بلاول بھٹو کی عبدالرحمان کانجو کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت کی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمان خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لئے آج ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔
چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمان خان کانجو کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالرحمان خان کانجو کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے عبدالرحمان خان کانجو سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: محسن نقوی کی24گھنٹوں میں دوسری بار ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات