روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

May 21, 2026 | 18:52:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی  ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 278.56روپے سے کم ہوکر 278.55 روپے پر بند ہوا ۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے  کمی سے  279.63 روپے  ، یو اے ای درہم 3 پیسے کمی کے بعد 76.60 روپے  اور سعودی ریال 6 پیسے سستاہوکر 74.77 روپے کا ہوگیاجبکہ یورو 5 پیسے اضافے سے 326.12 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 61 پیسے اضافے سے 376.87 روپے کا ہوگیا  ۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچنج کا کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 3683 پوائنٹس اضافے سے 168514 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انڈیکس 168869 کی سطح تک گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 164831 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:25 سے 31 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری