پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر وزارتِ داخلہ میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر آج اسلام آباد میں وفاقی وزارتِ داخلہ میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب ہوئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پرچم کشائی کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ایڈیشنل سیکرٹری اور وزارت داخلہ کے افسران اور حکام نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں پاک سیکرٹریٹ آر بلاک میں دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔
تقریب میں پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر شرکاء کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
طلال چوہدری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا، پاکستان اور چین نے ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا،۔ انہوں نے کہا، اس مثالی دوستی کو ہم آگے بڑھائیں گے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا، مسلم لیگ ن کی ادوارِ حکومت میں ہمیشہ پاک چین دوستی پروان چڑھی ہے۔ سی پیک منصوبہ، اور جہاز سازی کے شعبہ میں تعاون پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کی روشن مثال ہے۔
طلال چوہدری نے کہا، پاکستان اور چین کی دوستی کو دنیا کے سامنے ایک مثالی اور قابل تقلید ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کی جانب سے یادگاری پودا بھی لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا