امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

May 21, 2026 | 13:57:PM
 امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر یا کھرب پتی بننے کے قریب ہیں۔

ایسا اس وقت ممکن ہوسکے گا جب ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس عوام کے سامنے 1750 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ جائے گی۔

اس کمپنی میں ایلون مسک کا حصہ کافی زیادہ ہے اور اگر واقعی اس کے حصص کی فروخت 1750 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ہوئی تو ایلون مسک بہت زیادہ امیر ہو جائیں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سپیس ایکس کے حصص کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس سے وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک فرد بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:میٹا میں چھانٹیاں، ملازمین 16 ہفتوں کی تنخواہوں کے ساتھ رخصت کر دیئے گئے