گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک، اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا، بلاول بھٹو

May 21, 2025 | 22:22:PM
گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک، اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک ہو، آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا،  پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک آج کامیاب  ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لینڈ ریفارمز کو ختم کرکے ڈکٹیٹرضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا، گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا،پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک آج کامیاب ہوئی،گلگت بلتستان کے حق ملکیت بل کی حمایت کرنے والی  حکومتی اتحاد کی تمام سیاسی جماعتیں تعریف کی مستحق ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:استغفراللہ۔۔سوزوکی کار سے مرد اور عورت کی برہنہ لاشیں برآمد