سکولوں میں31اگست تک چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئےسکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹرزون اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم تا 31جولائی تک ہوں گی، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار سکول بس حملہ،یونیسیف اور امریکن سفارت خانہ کی شدید مذمت