پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاامکان 

May 21, 2021 | 21:47:PM
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاامکان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)22مئی کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے،24 تاریخ کوٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی جہاں ٹیسٹ لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میںلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ 22مئی کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے،24 تاریخ کوٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی جہاں ٹیسٹ لیا جائیگا۔پہلے ویکسی نیشن نہ کرانے والے پلیئرز کو سنگل ڈور ویکسین لگے گی، اگلے روز پھر ایک ٹیسٹ ہو گا۔
26 مئی کی صبح ساڑھے 8 بجے کراچی ،سوا9 بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظبی روانگی طے ہے،آمد کے بعد ایئرپورٹ پر ہی پہلا ٹیسٹ لیا جائے گا۔اگلے روز ایک اور جانچ ہوگی،ایک دن کے وقفے سے تیسرا ٹیسٹ طے ہے، یکم جون کی دوپہر7روزہ قرنطینہ کا اختتام ہوگا،ٹیسٹ کے منفی نتائج کی صورت میں ٹیمیں رات کو ہی ٹریننگ کر سکیں گی،2 سے 4 جون تک بھی کھلاڑیوں کو تیاریوں کا موقع ملے گا۔
ایونٹ سے ایک روز قبل4تاریخ کوپھر ٹیسٹ لیا جائے گا،مقابلوں کا آغاز ہفتہ 5 جون کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نائٹ میچ سے ہوگا،اگلے روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ بھی فلڈ لائٹس میں ہونا ہے۔مجموعی طور پر5 روز ڈبل ہیڈرزشیڈول ہیں۔
گروپ مرحلے کے4 اور اگلے راﺅنڈ کے ایک دن2میچز ہوں گے،ڈبل ہیڈرز کا آغاز پیر7 جون کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے ،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے نائٹ میچ سے ہوگا، اس روز چھٹا کوویڈ ٹیسٹ بھی لیا جائےگا، ٹیموں کا قیام 2،2 کی صورت میں تین ہوٹلز میں ہوگا۔
برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو ببل تشکیل دے گی،بعض غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں منی ڈرافٹ بھی متوقع ہے، فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب قومی کرکٹرز 23 تاریخ کو روانہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے 23 اضلاع میں کالجز ، یونیورسٹیز7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ