23 اضلاع میں کالجز ، یونیورسٹیز7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ

May 21, 2021 | 21:34:PM
 23 اضلاع میں کالجز ، یونیورسٹیز7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حملے تیزی کے ساتھ جاری ہیں،محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کورونا کے باعث صورت حال کو مدنظر رکھتے اہم فیصلہ کیا،اس ضمن میں 23 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز 7 جون تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ پر صوبہ خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں تعلیمی ادارے تاحال بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا،پشاور سمیت 5 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رکھنے والے 23 اضلاع میں جامعات اور کالجز 7 جون تک بند ہوں گے جبکہ 5 فیصد سے کم کورونا مثبت کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز کی کم شرح والے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کا اعلان کردیا گیا،5 فیصد سے کم کورونا کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گےجبکہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، لوئر دیر، اپر دیر، باجوڑ، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، ہری پور، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا پر جسمانی تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، اساتذہ کیلئے سخت سزائیں