مولانا طارق جمیل کا انسانیت کی بھلائی کیلئے ایک اور اہم قدم۔۔ ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

May 21, 2021 | 17:19:PM
مولانا طارق جمیل کا انسانیت کی بھلائی کیلئے ایک اور اہم قدم۔۔ ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاونڈیشن کے پیج پر ایمبولنس سروس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بھی ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فاونڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لئے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔


 برانڈ لانچنگ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع