پنجاب میں کورونا لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع 

May 21, 2021 | 00:05:AM
پنجاب میں کورونا لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں کورونا لاک ڈاﺅن میں توسیع کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں لگایا گیا لاک ڈاﺅن 20 مئی سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا،مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے،ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن ہونگے اورکاروباری سرگرمیوں پرپابندی ہوگی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام مزارات اوردرباروں پر پابندی ہوگی ،تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: پا لتو شیر کا بچے پر حملہ۔۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل