گوجرانوالہ میں عید کے روز بیٹے کی فائرنگ سے ماں کا قتل

Mar 21, 2026 | 23:59:PM
 گوجرانوالہ میں عید کے روز بیٹے کی فائرنگ سے ماں کا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں عید کے روز خاتون گھر میں اپنے بیٹے کی فائرنگ سے  قتل ہو گئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے افتخار کالونی میں ایک خاتون اپنے ہی  گھر  کے اندر اپنے ہی بیٹے کی  فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے نے پہلے بیان دیا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ماں کو گولی لگی، لیکن تحقیقات کے دوران نوجوان نے بتایا کہ وہ خود پستون صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اس سے  پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل گئی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نوجوان نے وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔