عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے نصف گھنٹہ بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے آج عید کے روز اپنے لندن میں مقیم بیٹوں سے 30 منٹ تک فون پر بات کی۔
پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بانی عمران خان سے عید کے دن ان کے بیٹوں نے فون پر بات کی۔
جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک گفتگوکی۔ جیل حکام نے اس گفتگو کے بارے میں مختصراً بتایا کہ عمران خان ےکے بیتوں نے ان ک سے ان کی صحت کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے بانی کی آنکھ کے متعلق دریافت کیا اور ان کی عمومی صحت اور کھانے پینے کی روٹین کے متعلق بھی دریافت کیا۔
جیل حکام نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان سے فون پر بات ہوئی۔ بانی اپنے بیٹوں سے بات کرنے کے بعد خوش نظر آئے۔
پاکستان تحریک انساف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے بھی آج عید کے روز بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا عید پر اہم پیغام آگیا
یہ بھی پڑھیئے: بانی پی ٹی آئی جیل میں نماز عید ادا نہیں کر سکے