وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا عید پر اہم پیغام آگیا

Mar 21, 2026 | 17:23:PM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا عید پر اہم پیغام آگیا
کیپشن:    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عید پر ویڈیو پیغام جاری کیا/ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا  کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید اس بار بھی عمران خان کے بغیر گزارنا افسوسناک ہے، وہ  ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ناحق قید میں ہیں، ان کی رہائی کے لیے جدوجہد کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے گا، آئین  اور  قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت کے قیام، آزاد عدلیہ کی بحالی اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی اسرائیلی ائیرسٹرائیک میں شہید ہو گئے 

یہ بھی پڑھیئے:ؒ ایران کے امریکی و برطانوی اڈے ڈئیگو گارسیا پر حملے نے دنیا کو چونکا دیا
سہیل آفریدی نے عید کے تیسرے دن یوم پاکستان پر صوبہ میں 10 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم عمران خان کے بلین ٹری سونامی وژن کا تسلسل ہے، شجرکاری مہم میں حصہ لینے والوں کے لیے ایک آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی ہے، شہری پودے لگانے کے بعد اپنی ویڈیوز اور تصاویر ایپ پر اپ لوڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے ذریعے دنیا کو خیبرپختونخوا میں شجرکاری کی سرگرمیاں دکھائی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا کے جنگلات پورے پاکستان کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے، عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے  جنرل اسمٰعیل احمدی اور مہدی رستمی سمستان  اسرائیلی حملوں میں مارے گئے