پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی اسرائیلی ائیرسٹرائیک میں شہید ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کے ویزراعظم کے ایرانی میزائل پروڈکشن ختم کر دینے کے دعوے کی تردید کرنے والے پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی بھی اسرائیلی ائیرفورس کے حملے میں شہید ہو گئے۔
پاسداران نے جرنل نائینی کے اسرائیلی ائیر سٹرائیل میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے سرکاری پریس کے سامنے فخر کے ساتھ بتایا تھا کہ اسرائیل کے ویزراعظم نیتن یاہو کا ایران کی میزائل پروڈکشن ختم کر دینے کا دعویٰ جھوٹ ہے اور ایران کی میزائلوں کی پروڈکشن بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جب یہ اعلان سامنے آیا اس وقت وہ مارے جا چکے تھے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کچھ گھنتے بعد ی ہتصدیق کی کہ جنرل علی محمد نائینی ائر سٹرائیک میں مارے گئے۔
جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مہم ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے موجودہ ذخیرے کو تباہ کر رہی ہے اور مزید میزائلوں کی تیاری کی صلاحیت کو تباہ کر رہی ہے۔
آج جمعہ کو،پاسداران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی کے حوالے سے ایران کے سرکاری اخبار نے نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری میزائل انڈسٹری کا اسکور 20 ہے،" انہوں نے یہ جملہ ایرانی سکولوں کے گریڈنگ سسٹم میں ایک بہترین سکور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا۔ ایرانی سکولوں مین 20 کو بہترین سکور سمجھا جاتا ہے۔ جنرل علی محمد نائینی نے بتایا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی پروڈکشن کے حوالے سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے کیونکہ ہم جنگی حالات میں بھی میزائل تیار کر رہے ہیں جو کہ حیرت انگیز ہے اورہمیں میزائلوں کو ذخیرہ کرنے میں کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔
جنرل علی محمد نائینی کا یہ بیان تہران میں شائع ہونے کے چند گھنٹے بعد، پاسداران (IRGC) نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ رات ایک فضائی حملے میں نائینی کو ہلاک کر دیا۔
اس دوران ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ایران میں میزائلوں کی پیداواری صلاحیت تباہ ہو جانے کے بارے میں اسرائیل کے وزیر اعظم کے دعوے کی تردید کی۔
جب تک ان کا حوالہ ملتا ہے وہ مارے جا چکے ہوتے ہیں۔
علی محمد نائینی کون تھے اور ایران کے پاسداران انقلاب میں ان کی کیا پوزیشن تھی
بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا مختصر تعارف
جنرل علی محمد نینی (یا نائینی) ایران کی فوجی تنظیم سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کے سرکاری ترجمان اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ تھے۔
انہیں اگست 2024 میں میجر جنرل حسین سلامی نے رمضان شریف کی جگہ اس عہدے پر فائز کیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، 20 مارچ 2026 کو وہ تہران میں ایک حملے کے دوران جاں بحق (شہید) ہو گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب میں ان کی پوزیشن اور کردار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سرکاری ترجمان (Spokesperson): وہ پاسدارانِ انقلاب کے مرکزی ترجمان کے طور پر تنظیم کا سرکاری موقف دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ: وہ آئی آر جی سی کے پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کے انچارج تھے اور میڈیا اسٹریٹجی کو کنٹرول کرتے تھے۔
نفسیاتی جنگ کے ماہر: انہیں پروپیگنڈا، سافٹ وارفیئر (نرم جنگ) اور علمی جنگ (Cognitive Warfare) کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔
تعلیمی پس منظر: وہ امام حسین یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کے پروفیسر اور فیکلٹی ممبر بھی رہ چکے تھے۔
سابقہ عہدے: وہ پاسدارانِ انقلاب کے ثقافتی نائب (Cultural Deputy) اور بسیج فورس کے سماجی و ثقافتی نائب کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
تصنیف و تالیف: انہوں نے پروپیگنڈا اور نفسیاتی آپریشنز کے موضوعات پر کتابیں بھی لکھیں، جنہیں ایرانی فوجی نظریات میں اہم مقام حاصل ہے۔