بانی پی ٹی آئی جیل میں نماز عید ادا نہیں کر سکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کردی گئی، جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے