ہفتے کے روز اسرائیلی ایف 16 طیارے پر زمین سے میزائل کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہفتے کے روز اسرائیلی طیارے پر زمین سے میزائل کا حملہ رپورٹ ہوا ہے۔
تہران میں ایرانی اثاثوں کے خلاف حملوں کی اپنی تازہ ترین لہر کے دوران، اسرائیل کی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک IAF طیارے کو سزمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل کے میڈیا نے فوج کی طرف سے دی گئی اطلاع کو شائع کرتے ہوئے مزید تفصیل نہیں بتائی۔
ایران جنگ کے دوران اسرائیل کی ائیر فورس کے کسی طیارے پر طیارہ شکن میزائل چلائے جانے کے متعلق اسرائیلی میڈیا میں یہ پہلی اطلاع سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ ایران میں فوج بھیجنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کا انکشاف
اسرائیل کے ایف سولہ بمبار کو مار گرایا: پاسدارانِ انقلاب
ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاسداران کی نیوز ایجنسی تسنیم نے بتایا کہ ہفتے کےروز ایک اسرائیلی ایف سولہ طیارے پر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل چلایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کا طیارہ اس حملے میں مار گرایا گیا لیکن کسی طیارے کے ملبے کی کوئی تصویر یا ویڈیو فوٹیج سامنے نہیں آئی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران تیسرے ایف 16 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ تو تسلیم کیا کہ آج ایک طیارے پر اینٹی ائیرکرافٹ میزائل فائر ہوا لیکن بتایا کہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس طیارے نے اپنا مشن منصوبے کے مطابق مکمل کیا۔