فیلڈ مارشل نے عید فوجی جوانوں کیساتھ منائی، ہرقیمت پر ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے:عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرم کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، انہوں نے افسروں اورجوانوں کوعید کی مبارکباد دی،ضلع کرم کے دورہ کے دوران فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کی اور ملکی استحکام کیلئے دعا کی، انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا، آپریشنل کامیابیوں کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افسروں اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کامیابیوں پر افسروں اور جوانوں کو سراہتے ہیں، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
قبل ازیں آرمی چیف سید عاصم منیر کا کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا۔