بھارت : پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

Mar 21, 2026 | 09:40:AM
بھارت : پیٹرول کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں پریمیم پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں انڈین آئل کارپوریشن، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن نے پریمیم پیٹرول (ہائی آکٹین فیول) کی قیمتوں میں فوری طور پر 2.09سے 2.35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پریمیم پیٹرول (ایکس پی 95) کی قیمت بڑھا کر 101 روپے 89 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے جو اس سے قبل 99 روپے 89 پیسے فی لیٹر تھی۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں چار سال کے طویل عرصے بعد کسی بھی قسم کے پیٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز

ماہرین اس اضافے کی بڑی وجہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو قرار دے رہے ہیں، جس کے باعث خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی اور عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت مارچ 2026 کے دوران 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل یہ 120 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرچکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پریمیم پیٹرول مجموعی پیٹرول کی فروخت کا 2 سے 5 فیصد حصہ رکھتا ہے جبکہ عام پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملک بھر میں بدستور برقرار رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب بعض اطلاعات میں صنعتی ڈیزل کی قیمتوں میں 22 سے 25 روپے فی لیٹر تک اضافے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم مرکزی توجہ پریمیم پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ہے۔