مشعال ملک کی عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد

Mar 21, 2026 | 13:59:PM
مشعال ملک کی عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

مشعال ملک نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کا تحفہ ہے اور اس موقع پر مظلوموں کو یاد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،مشعال ملک نے یاد دلایا کہ ان کے شوہر یاسین ملک 12 برس سے بھارتی قید میں ہیں اور لاکھوں کشمیری خاندان آج بھی اپنے پیاروں سے جدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مسجدیں تالوں میں ہیں اور مسجد اقصیٰ پر ویرانی طاری ہے، یہاں تک کہ سجدہ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

انہوں نے عید کے بعد امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ ایک متحد امت کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑی ہو اور انسانیت، حق، سچ اور امن کے لیے ایک ساتھ آواز بلند کرے۔